منڈی بہاءالدین (خان عبداللہ خان سے) ڈی پی او کا اردل روم، ایک کانسٹیبل ملازمت سے برطرف۔ متعدد اہلکاروں کو محکمانہ سزائیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او احمد محی الدین نے اردل روم کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے محکمانہ فرائض میں غفلت، لاپرواہی، ناقص تفتیش اور غیر حاضری پر متعدد پولیس اہلکاروں کو محکمانہ سزائیں سنائیں جن میں ایک کانسٹیبل کو غیر حاضری پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔
منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان سے مبینہ رابطوں پر 2 پولیس اہلکار معطل
ایک انسپکٹر، چار سب انسپکٹرز، اور کانسٹیبل کو سنشور جبکہ اٹھارہ اہلکاروں کو غیر حاضری پر ڈرل سزا اور 6 کانسٹیبلوں کو ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر محکمانہ انکوائری لگا دی گئی۔
اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین عوام دوست پولیسنگ کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے اچھی کارکردگی، میرٹ پر تفتیش، شہریوں سے خوش اخلاق رویے کو یقینی بنائیں۔ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعام جبکہ فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر سخت محکمانہ سزائیں دی جائیں گی۔
