وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پر انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان 17 مئی 2024 بروز جمعہ صبح 9 بجے، صوبائی محتسب آفس منڈی بہاوالدین میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سننے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 15مئی 2024) اس روز رجسٹرڈ شکایات کی سماعت ہوگی۔بیشتر شکایات گیپکو، سوئی گیس، پاسپورٹ آفس، نادرا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، بیت المال اور دیگر وفاقی محکمہ جات کے بارے میں ہیں۔
جس کے بارے میں سائلین اور متعلقہ وفاقی محکموں کے افسران کو پیشگی نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں۔ اس بارے میں پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی عوام الناس کو اطلاع دی جارہی ہے۔ اس روز وفاقی محکموں کے خلاف نئی شکایات بھی وصول کی جائیں گی۔
