آج رات بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

today weather in mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام اور رات کے اوقات میں بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، میانوالی، خوشاب اور نور پور تھل میں آندھی کے ساتھ بارش ہوگی۔

پی ڈی ایم کی جانب سے جاری کی گئی پیش گوئی کے مطابق لاہور، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، قصور، اوکاڑہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب ملک کے بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جب کہ بعض مقامات پر شدید گرمی نے شہریوں کی حالت ابتر کردی۔

نیوز کے مطابق ایک طرف چمن، کوزک ٹاپ، شیلا باغ، ٹوبہ اچکزئی سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب پیر علی زئی جنگل، قلعہ عبداللہ، پشین میں طوفانی ہواؤں کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ میرپور، دھیرکوٹ، سماہنی آزاد کشمیر، مانسہرہ میں بھی بارش ہو رہی ہے۔ تاہم سندھ اور پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ جاری ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
آج رات بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!