ٹرک شاپس مالکان ٹرک باڈیاں اپنی شاپ کی حدود میں رہ کر بنائیں

truck accident
Share

Share This Post

or copy the link

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد کی زیر صدارت پرانا رسول روڈ پر قائم ٹرک ورکشاپس کے مالکان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم، ٹریفک پولیس، ٹرک ورکشاپس اور ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 06مئی 2024) اجلاس میں پرانا رسول روڈ پر قائم ورکشاپس میں ٹرک باڈیوں کے بنانے کی وجہ سے سڑک پر قائم عارضی تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اے ڈی سی آر نے ہدایت کی کہ ٹرک شاپس مالکان ٹرک باڈیاں اپنی شاپ کی حدود میں رہ کر بنائیں تاکہ تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کے بہاﺅ میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری آر ٹی اے، ڈی ایس پی ٹریفک اور ٹرک ایسوسی ایشن کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔ کمیٹی سڑک پر قائم عارضی تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کرے گی جس کی روشنی میں عارضی تجاوزات کو پر امن انداز میں ہٹایا جائے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ٹرک شاپس مالکان ٹرک باڈیاں اپنی شاپ کی حدود میں رہ کر بنائیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!