پھالیہ (نامہ نگار ) حفاظتی جنگلہ نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں کا سیم نالہ میں گرنا معمول بن گیا۔ تحصیل میونسپل کمیٹی پھالیہ کی جانب سے پھالیہ شہر میں لاری اڈا پل کھٹیالہ شیخاں روڈ پل اور گھنیاں روڈ سیم نالہ پل کو کشادہ کرنے کے لئے کام شروع کیا گیا
گھنیاں روڈ سیم نالہ پل کے اطراف لگا حفاظتی لوہے کا بھاری جنگلہ اکھاڑ کر لے جایا گیا مگر تعمیراتی کام آگے نہ بڑھ سکا۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ پلوں کی تعمیر کو فوری پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔
