مستحق مریضوں اور طلباء میں 50 لاکھ 58 ہزار 214 روپے کے چیکس تقسیم

Moosu dacoit gang, hand over property worth 70 lakhs to owners
Share

Share This Post

or copy the link

وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پرڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ہسپتالوں اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کے مستحق مریضوں اور طلباءکیلئے زکوٰة فنڈ کے 50 لاکھ 58 ہزار 214 روپے کے چیکس تقسیم کر دئیے۔

منڈی بہاوالدین،28مارچ 2024: اس حوالے سے ایک تقریب محکمہ زکوٰة کے زیر اہتمام ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ منڈی بہاوالدین کو 26 لاکھ 72 ہزار، ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پھالیہ 12 لاکھ 40 ہزار، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین 10 لاکھ 30 ہزار 823 جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ کو ایک لاکھ 15 ہزار 391 روپے کے چیکس تقسیم کئے۔

اس سال 2024 میں پاکستان میں فطرانہ کی مقدار کتنی ہوگی؟ روزہ کا کفارہ کتنا ہے؟

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ زکوٰة فنڈ سے زکوٰة کے مستحق مریضوں کو فری علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مستحق طالب علموں کی امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ مستحق طالب علم ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، جنہیں کسی بھی طرح نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں غریب خاندان کے بچوں کو مختلف ہنر مفت سکھائے جاتے ہیں تا کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں اور معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں۔ حکومت کی جانب سے کی گئی حوصلہ افزائی سے یہ طالب علم مستقبل میں ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
مستحق مریضوں اور طلباء میں 50 لاکھ 58 ہزار 214 روپے کے چیکس تقسیم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!