آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دے دی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے دیگر تجاویز کے ساتھ انرجی مکس کو بہتر بنانے، صلاحیت کے چارجز میں کمی اور نئے پاور پلانٹس چلانے کے ذریعے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پہلے نئے پاور پلانٹس کو پوری صلاحیت کے ساتھ چلایا جائے۔ مکمل پیداواری صلاحیت کے ساتھ نئے پاور پلانٹس نہ چلنے کی وجہ سے صارفین پر سالانہ 2000 ارب روپے کا بوجھ پڑتا ہے۔

اگر ان پلانٹس سے 100 فیصد صلاحیت پر بجلی پیدا کی جائے تو اس سے ٹیرف کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور صنعتی ٹیرف کو کم کرنے کے لیے کیپسٹی چارجز میں کمی ضروری ہے۔ اگر پاور پلانٹس کو متبادل ایندھن فراہم کرکے پوری پیداواری صلاحیت کو بروئے کار لایا جائے تو اس سے بجلی کی قیمتوں میں شامل کیپسٹی چارجز کو 17 سے 18 روپے تک کم کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ پبلک سیکٹر کے 5 ہزار میگاواٹ کے گیس پاور پلانٹس کو مقامی گیس پر چلایا جائے جس سے ایل این جی کے مقابلے میں 10 سے 14 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ تمام صنعتی زونز کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دے دی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!