منڈی بہاؤالدین میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، ایک ملزم گرفتار

medicine
Share

Share This Post

or copy the link

صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب بھر میں جعلی ادویات کے خلاف کارروائیوں کے دوران ڈرگ کنٹرول ٹیم نے منڈی بہاؤالدین میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر جعلی ادویات کا سٹاک قبضے میں لے لیا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں جعلی پیوڈین، جعلی ڈیٹول، جعلی بیٹنویٹ کریمیں بن رہی تھیں۔ ملزم مظہر کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ فیکٹری کے دو گوداموں میں بھاری سٹاک قبضے میں لے کر تین مقامات کو سیل کر دیا گیا ہے۔

منڈی بہاؤالدین کے 2 میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف مقدمات ڈرگ کورٹ بھیجنے کا حکم

خواجہ عمران نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں جعلی، غیر رجسٹرڈ اور بغیر لائسنس ادویات اور مصنوعات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ تمام اضلاع میں ڈرگ کنٹرول ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات کے خلاف آپریشن کے لیے چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی کی سربراہی میں ڈرگ ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم میں ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز بلال یاسین، حسن حیدر شاہ اور ڈرگ انسپکٹرز لئیق خان، امان اللہ اور ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاؤالدین محمد افضل شامل تھے۔ ٹیم نے نمونے لے کر ڈی ٹی ایل کو جانچ کے لیے بھیج دیے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، ایک ملزم گرفتار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!