ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاؤالدین میں 1 منٹ میں 11 ہزار پودے لگائے گئے

District Mandi Bahauddin News Urdu Today Live
District Mandi Bahauddin News Urdu Today Live
Share

Share This Post

or copy the link

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے لان میں شجرکاری مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے کی۔ اس موقع پر ایک منٹ میں 11 ہزار پودے لگائے گئے۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 08 مارچ 2024) تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین جن میں ڈاکٹرز، پولیس، نرسز، طالبات اور وکلاء سمیت دیگر خواتین نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کے دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں خواتین کو عزت و احترام دینا اور ان کے حقوق کو تسلیم کرانا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے آج ہم نے ضلع منڈی بہاوالدین میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ تمام سرکاری محکموں کی خواتین کو شجرکاری مہم میں حصہ لینے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانا اور جنگلات کے رقبہ میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دورحاضر میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہم وطن عزیز کے ماحول کو ناصرف خوبصورت بناسکتے ہیں بلکہ شجرکاری کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی سے نجات پاسکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر او ر ڈی پی او نے شجرکاری مہم میں حصہ لینے والے خواتین کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ بعدازاں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔ ڈی او فاریسٹ نے بتایا کہ شجرکاری مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی اور اس دوران ٹارگٹ کے حصول کو ممکن بنایا جائے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاؤالدین میں 1 منٹ میں 11 ہزار پودے لگائے گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!