منڈی بہاؤالدین (نامہ نگار) پاسپورٹ آفس میں بیرون ملک مقیم اوورسیز پاکستانی کی بیوی کو باپ کے شناختی کارڈ کے بغیر شوہر اور بچوں کے پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پاسپورٹ آفس کے انچارج عمران شاکر نے سمندر پار پاکستانیوں کی بیوی اور بچوں کے لیے پاسپورٹ آفس کے دروازے بند کر دیے۔ ایجنٹ مافیا اور سیاسی لوگوں کی سفارش کے علاوہ معمول کا کام مشکل ہو گیا۔
پاسپورٹ آفس ملکوال میں شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کا معاملہ، ویڈیو دیکھیں
تفصیلات کے مطابق جہاں پاسپورٹ آفس منڈی بہاؤالدین دیگر سنگین الزامات کی لپیٹ میں ہے وہیں پاسپورٹ آفس کا انچارج مقامی رہائشی عمران شاکر شہریوں کے لیے درد سر بنا ہوا ہے۔ ان کے جارحانہ اور غیر مہذب رویے سے ہر شہری بیزار ہے، ان کی غیر ضروری پابندیوں کی وجہ سے سمندر پار پاکستانیوں کی بیویوں اور بچوں کے لیے پاسپورٹ بننا ناممکن ہو گیا ہے۔
Pakistan Passport Fee – New Passport and Renewal Passport Fee
ضروری اصول و ضوابط کو پورا کرنے کے باوجود اوورسیز کو اپنے پاکستان میں مقیم بیوی بچوں کے پاسپورٹ کا حصول ایجنٹ مافیا اور سیاسی ڈیروں کے گرد گھوم رہا ہے۔ جس پر اوورسیز پاکستانیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایک ہی سیٹ پر عرصہ دراز سے تعینات مقامی رہائشی پاسپورٹ آفس کے انچارج عمران شاکر کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا ہے اور ایک با اخلاق اور فرض شناس آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔
