پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

Driving license fee has been hiked in Punjab for 2024
Share

Share This Post

or copy the link

ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 1000 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 20 سال بعد نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے مطابق عوام کی آگاہی کے لیے فیسوں میں اضافے کا اشتہار جلد شائع کیا جائے گا۔ نئی فیسوں کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔

اس سے پہلے 5 سال کے لرنر لائسنس کی فیس 60 روپے مقرر تھی لیکن اب حکومت نے لرنر فیس 500 روپے سالانہ مقرر کر دی ہے۔ 5 سالہ موٹر سائیکل لائسنس کی فیس 550 روپے رکھی گئی تھی، اب شہریوں سے لائسنس کے لیے سالانہ 500 روپے وصول کیے جائیں گے۔ موٹرسائیکل رکشہ کی 5 سالہ فیس 550 روپے تھی، اب اسے 500 روپے سالانہ مقرر کر دی گئی ہے۔

Punjab Started E-driving License Facility. How to apply?

موٹر کار اور جیپ کے لائسنس کی 5 سال کی فیس 950 تھی، اب ہر سال 1،800 روپے وصول کیے جائیں گے۔ لائٹ ٹرانسپورٹ کی 5 سالہ فیس 950 روپے تھی، اب 2،000 روپے سالانہ وصول کی جائے گی۔ 5 سال تک ہیوی ٹرانسپورٹ فیس 450 روپے تھی، اب 2،000 روپے سالانہ ہے۔ 5 سالہ ٹریکٹر لائسنس کی فیس 450 تھی، اب 1،000 سالانہ وصول کی جائے گی۔

کمرشل ٹریکٹر کی 5 سال کی فیس 450 تھی اب ہر سال 1،500 ادا کرنا پڑیں گے۔ معذور افراد کے لیے 5 سالہ لائسنس کی فیس 20 روپے مقرر کی گئی تھی، پنجاب حکومت نے معذور افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ختم کر دی ہے۔ پبلک سروس وہیکل کی 5 سالہ فیس 450 تھی جو اب 1،500 سالانہ ہو گی۔ باقی کیٹیگریز کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 1،000 روپے کر دی گئی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!