کماد کی فی ایکڑ پیدوار میں اضافے کیلئے منڈی بہاوالدین کے کسانوں سے درخواستیں طلب

sugarcane
Share

Share This Post

or copy the link

فیصل آباد: کماد کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے 2 ارب 73 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔ اس پروگرام کے تحت ستمبر کاشتہ کماد میں مخلوط و چپ بڈ ٹیکنالوجی کی کاشت کے لئے سرگودھا، بھکر،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاؤالدین، مظفر گڑھ، قصور، راجن پور، لیہ، بہاولپور، رحیم یار خان، جھنگ اور چنیوٹ کے اضلاع کے کاشتکاروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔

آن لائن کے مطابق اس پروگرام کے تحت حکومت پنجاب ایک ایکڑ کاشت پر 5 ہزار روپے سبسڈی دے گی۔ ایک کسان زیادہ سے زیادہ 5 ایکڑ پر پروجیکٹ کی مدت کے دوران صرف ایک بار سبسڈی حاصل کر سکتا ہے۔ درخواست دہندہ کا محکمہ زراعت میں رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ کماد کسان رجسٹریشن کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) متعلقہ دفتر سے رابطہ کریں۔

درخواستیں تحصیل سطح پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفتر میں وصول کی جائیں گی اور مکمل جانچ پڑتال کے بعد ان کی قرعہ اندازی کی جائے گی۔ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے کے بعد درخواست دہندہ محکمانہ سفارشات کے بعد کاشت کا ذمہ دار ہوگا۔

اس سلسلے میں کاشتکار درخواست فارم متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) یا ایگریکلچر آفیسر (توسیع) کے دفاتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں یا محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ . فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی۔ کسان 4 ستمبر 2023 تک مکمل شرائط و ضوابط کو مکمل کرکے اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کماد کی فی ایکڑ پیدوار میں اضافے کیلئے منڈی بہاوالدین کے کسانوں سے درخواستیں طلب

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!