ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد کا عوامی شکایات پر ایکشن، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین میں پارکنگ سٹینڈ پر اورچارجنگ کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر کا فوری نوٹس،اوور چارجنگ پر پارکنگ سٹینڈ کے ٹھیکیدار سمیت دو افراد کو موقع پر گرفتار کروا کر مقدمہ درج کروا دیا۔
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 17اگست 2023 ) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈمن آفیسر کاشف حسین نے پارکنگ سٹینڈ کو اچانک چیک کیا اور چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ ٹھیکیدار پارکنگ فیس کی جعلی پرچیوں پر زائد فیس وصول کر رہا ہے۔ایڈمن آفیسر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹھیکیدار کو گرفتار کروا کر مقدمہ درج کروا دیا۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین کی پارکنگ سے مریض کا موٹر سائیکل چوری
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پارکنگ فیس کی لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائے ۔نو ٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل 10 روپے جبکہ کار کی 20 روپے پارکنگ فیس ہے۔کوئی بھی شخص اس سے زائد فیس ادا نہ کرے۔کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری ہسپتال انتظامیہ کو آگاہ کریں۔
