اغوا کاروں نے مغوی نوجوانوں کے اہل خانہ سے 15.15 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ مغویوں کا تعلق نوشہرہ ورکاں اور وزیرآباد سے ہے۔ ویڈیو میں اغوا کار نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق مقامی انسانی سمگلرز نوجوانوں کو پہلے ایران اور پھر عراق لے گئے۔ نوجوانوں میں محمد منصور، محمد عبداللہ، شاہ زیب اور صفدر علی شامل ہیں۔واضح رہے کہ یونان کے ساحل پر کشتی حادثے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گجرات میں انسانی سمگلروں کے خلاف مزید 5 مقدمات درج کر لیے۔
انسانی سمگلنگ کا نیٹ ورک چلانے والے منڈی بہاؤالدین کے مرکزی ملزم کی شناخت ہو گئی
اب تک گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے اضلاع سے سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے قریبی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے کم از کم 118 افراد کے ڈی این اے کے نمونے لیے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ ڈی این اے رپورٹس سے یونانی حکام کو سمندر سے برآمد ہونے والی لاشوں کی شناخت میں مدد ملے گی۔
