پولیس کانسٹیبل راشد محمود شہید کی پہلی برسی۔آئی جی پنجاب ، آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کے احکامات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پاہڑیانوالی قسور عثمان نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر شہید کے گھر سالانہ ختم کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں تھانہ پاہڑیانوالی کی تمام نفری موجود تھی۔ ایس ایچ او تھانہ پاہڑیانوالی قسور عثمان نے کہا کہ پنجاب پولیس نے اس دھرتی کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں اور ہم ان عظیم اور بہادر لوگوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
انہوں نے وہاں موجود حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس آپکی جان و مال کی محافظ ہے اور اس مقصد کے لئے ہم نے اپنی جانوں کے نذرانے بھی دئے ہیں۔ انشاللہ تعالی ہم امن و امن کے قیام اور لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔
