منڈی بہاوالدین: گزشتہ دنوں گوڑھا محلہ میں مالک مکان جو زخمی ہو گیا تھا، آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا.
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 27 جنوری 2023) تھانہ سول لائن کی چوکی صوفی سٹی کے علاقہ گوڑھا محلہ میں شعیب عرف شیبی کراتش نے ٹوکے سے وار کر کے اپنی بیوی اور مالک مکان کو شدید زخمی ہر دیا تھا۔ ملزمان شیبی کراتش کا مالک مکان خالی کرنے پر تنازعہ چل رہا تھا۔
ملزم شیبی کراتش نے طیش میں آکر مالک مکان کو ٹوکے کے وار سے زخمی کر دیا تھا۔ بیوی کے منع کرنے پر ملزم نے اسے بھی ٹوکے کے وار سے زخمی کر دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ دونوں زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین منتقل کر دیا گیا تھا.
آج 9 دن بعد زخمی ہونے والا مالک مکان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا.
