کھاد کی ذخیرہ اندوزی، سمگلنگ اور زائد قیمت پر فروخت کو برداشت نہیں کیاجائے گا

fertilizer
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع) شیخ محمد اقبال نے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، کسان کی خوشحالی کا مطلب ملک کی مجموعی ترقی ہے اور کسان کو سہولتیں فراہم کئے بغیر زرعی شعبے میں ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 22دسمبر 2022) انہوں نے کہا کہ کھادوں کی ذخیرہ اندوزی، سمگلنگ اور مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا، ایسی شکایات موصول ہونے پر پرائس ایکٹ کے تحت جرمانے کے ساتھ گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں کھاد وافر مقدار میں موجود ہے اور مقررہ قیمت پر فراہمی جاری ہے ،کھادوں کی سمگلنگ اور غیر قانو نی زخیرہ اندوزی کی روک تھا م کیلئے تمام تر وسائل بروکار لائے جا رہے ہیں ۔اسی حوالے سے غیر قانونی زخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف ایکشن بھی جاری ہیں۔

انہوں نے کھاد ڈیلروں کو ہدایت کی کہ وہ کھاد کے مقررکردہ نرخ بل بورڈ پر نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور کھادوں کے سٹا ک کا مکمل ریکارڈ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو معیاری کھادوں کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہے۔حکومتی پالیسی کے تحت کاشتکاروں کے مفاد کا بھر پور تحفظ کرتے ہوئے کسی کو بھی مہنگی کھاد بیچنے، سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کھاد کی ذخیرہ اندوزی، سمگلنگ اور زائد قیمت پر فروخت کو برداشت نہیں کیاجائے گا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!