محکمہ زراعت کی جھولانہ اور مانگٹ میں کاروائی، جعلی کھاد فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار

fertilizer
Share

Share This Post

or copy the link

جعلی ڈی اے پی فروخت کرنے والوں کے خلاف محکمہ زراعت (توسیع) کی بھر پور کاروائی ، جھولانہ میں جعلی سونا ڈی اے پی کھاد فروخت کرتے ہوئے مبشر حسین ولد محمد عنایت رنگے ہاتھوں گرفتار۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز یکم دسمبر 2022) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرتسنیم علی خان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت( توسیع) شیخ محمد اقبال نے جعلی کھاد بیچنے والے ڈیلران کے خلاف مزید کاروائی کرتے ہوئے تین مقدمات درج کروادئیے۔ جھولانہ میں مبشر ٹریڈرز کی دکان سے لیا گیا سونا ڈی اے پی کھاد کے سیمپل میں فاسفورس زیرو فیصد جبکہ معیار 46فیصد ہے۔

اسی طرح مبشر حسین نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جعلی بوریوں میں جعلی سونا ڈی اے پی رکھی ہوئی تھی، قانون کے مطابق مبشر حسین کھاد کی تیاری اور خرید کے بارے میں بتانے سے گریزاں ہے، جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت( توسیع) شیخ محمد اقبال نے تھانہ سول لائن میں جعل سازی کا مقدمہ درج کرا دیا جبکہ پاکستان ٹریڈرز مانگٹ اور تارڑ زرعی کارپوریشن اڈامانو چک میں بھی جعلی کھاد فروخت کرنے پرپر تھانہ سول لائن اور تھانہ پھالیہ میں مقدمات درج کروا دئیے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ زراعت کے چھاپے، جعلی کھاد بیچنے والے ڈیلرز کیخلاف مقدمات درج

اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)منڈی بہاﺅالدین محمد افضل نے بھی جعلی اور غیر معیاری کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2 ڈیلران کے خلاف تھانہ سٹی اور تھانہ سول لائن میں مقدمات درج کروادیئے ہیں۔ یاد رہے کہ محکمہ زراعت (توسیع) منڈی بہاﺅلدین نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت( توسیع) شیخ محمد اقبال کی نگرانی میں پچھلے چنددنوں میں 14مقدمات درج کروا دئیے ہیں ۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شیخ محمد اقبال کا کہناتھا کہ گندم کی بجائی عروج پر ہونے کی وجہ سے کاشتکار ڈی اے پی کھاد استعمال کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے جعل سازمافیا سرگرم عمل ہو گیا ہے تاہم محکمہ زراعت(توسیع) جعل سازوں، ناجائز منافع خوروں کی کڑی سرکوبی کیلئے کوشاں ہے۔

کاشت کاروں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کی ان کاروائیوں کو خوب سراہا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر جو کہ جعلی اور غیر معیار کھاد بناتے اور فروخت کرتے ہیں اور فصلوں کی تباہی کا سبب بن کر کسانوں کا استحصال کرتے ہیں ، ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
محکمہ زراعت کی جھولانہ اور مانگٹ میں کاروائی، جعلی کھاد فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!