منڈی بہاوالدین: دیوان بیکرز اینڈ سویٹس منڈی بہاولدین میں آتشزدگی پر کنٹرول کر لیا گیا ہے، ریسکیو 1122 منڈی بہاءالدین
https://www.facebook.com/reel/439060151669856
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 25 اکتوبر 2022) دیوان بیکرز اینڈ سویٹس منڈی بہاوالدین مین اوون میں سپارکنگ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی. گیس کی وجہ سے مزید آگ بھڑک اٹھی اور دیوان بیکرز اینڈ سویٹس کی بلڈنگ کے اوپر کی منزل میں آگ پھیل گئی اور اگ کے شعلے بلند ہونے لگے.
واقع کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2 موبائل موٹر سائیکل اور تین گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور بڑی تیزی کے ساتھ آگ پر قابو پا لیا گیا. آگ سے ایک ملازم مجاہد علی معمولی طور پر جھلس کر زخمی ہو گیا جسے ریسکیو1122 کے عملہ نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی۔
