ضلع بھر میں 12ربیع الاول کے سلسلہ میں 64 جلوس نکالے جائیں گے، انتظامات مکمل

eid milad
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے کہا ہے کہ علمائے کرام عوام میں ہم آہنگی، محبت و اخوت اور برداشت کو فروغ دے کر امن و سلامتی کی فضا برقرار رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ، ملک کو انتشار نہیں بلکہ ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں امن و امان کی فضا بر قرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام تعاون کریں ۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 04 اکتوبر 2022) ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین کاشف جلیل، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ فروا بتول ، سی او ایم سیز، انچارج ریسکیو 1122، متعلقہ محکموں کے افسران، ممتاز علمائے کرام اور انجمن تاجران کے رہنماﺅں سمیت دیگرزنے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بہاﺅالدین کے علمائے کرام، مشائخ عظام اور زاکرین ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔ یہی جذبہ ربیع الاول کے دوران بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام مل کر اپنے اندر اتفاق ،اتحاد و بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھیں اور برداشت اور رواداری کی مثبت سوچ کو فروغ دیں۔ ہم سب نے مل کر ضلع کے امن کو قائم رکھنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 12ربیع الاول کے سلسلہ میں 64 جلوس نکالے جائیں گے ، اس حوالے سے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں کے سٹیک ہولڈزر کے ساتھ مل کر میٹنگز کریں اور جلوسوں کے روٹس کا از خود معائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، پیچ ورکس، سٹریٹ لائٹس، بجلی کی لٹکتی تاروں کی درستگی کو یقینی بنائیں ۔

انہوں نے نے علمائے کرام کو باور کروایا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اتحاد بین المسلمین اور مذہبی ہم آہنگی کی اس وقت شدید ضرورت ہے کیونکہ ہمارے ملک و قوم کے اندرونی و بیرونی دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم اور سازشوں کے ذریعے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ جسے ہم سب نے مل کر ناکام بنانا ہے۔جلوسوں کے منتظمین روایتی روٹس اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں ۔

اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور گزارشات پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔اس موقع پر علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں امن و امان کو فروغ دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی کوارڈینیشن کے ذریعے مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ضلع بھر میں 12ربیع الاول کے سلسلہ میں 64 جلوس نکالے جائیں گے، انتظامات مکمل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!