کسان فصل کی باقیات کوآگ نہ لگائیں، جدید مشینری سے مٹی میں کرش کر کے کھاد کی کمی کو پورا کریں

agriculture
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو مستقل بنیادوں پر پورا کرنے کیلئے دھان اور گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ضروری ہے، جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال سے دھان ، گندم اور دیگر فصلات کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا ہے،

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 21ستمبر 2022) انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی شعبے کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ، تمام کسان بھائیوں سے گزارش ہے کہ فصل کی باقیات کو تلف کرنے کیلئے آگ ہر گز نہ لگائیں بلکہ جدید مشینری کا استعمال کر کے مٹی میں کرش کر کے کھاد کی کمی کو پورا کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گندم، دھان اور دیگرفصلوں کی بڑھوتری اور انسداد سموگ کے حوالے سے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں ڈائریکٹر زراعت (توسیع) چوہدری جاویداقبال ،ڈائریکٹر زراعت ٹیکنیکل ڈاکٹر مزمل حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال، کسان بورڈ کے صدر، نمائندے، کسانوں اور زمینداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت مقرر

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشت کاری کا پیشہ تمام پیشوں سے افضل ہے ، کاشتکار زمین سے فصل حاصل کرتاہے اور باقی سب لوگ کھاتے ہیں، حکومت کی نظر میں زرعی شعبہ بڑے اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کاشتکاروں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے زرعی آلات و دیگر منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ۔ انہیں لیزر لیور اور دیگر مشینری پر 50 سے 60 فیصد تک سبسڈی پرفراہمی کسان دوستی کا عملی ثبوت ہے ۔

انسداد سموگ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ حکومت نے سموگ کو آفت کا درجہ دے دیا ہے اور اس آفت سے بچنے کیلئے کسان حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کلیدی کردار ادا کریں تا کہ شہریوں کو صحت مند ماحول میسر ہو۔ انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ سموگ سے تحفظ کیلئے فصلوں کی باقیات بالخصوص دھان کے مڈھوں کو جلانے سے گریز کریں کیونکہ زمین پر مڈھوں کو جلانے سے نامیاتی اجزاء کی کمی سے زمین کی طاقت ختم ہو جاتی ہے جس سے فصل پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسان دھان کے مڈھوں کو زمین میں ملا کر زمین کی ذرخیزی میں اضافہ کریں اور بہتر پیداوار حاصل کریں۔انہوں نے بتایا کہ عوام الناس کو سموگ کے خطرات سے محفوظ رکھنے اور ماحول کو صحت مند بنانے کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں سپیشل سموگ سکواڈز تشکیل دے دئیے گئے ہیں جو کہ انسداد سموگ کے حوالے سے کاروائیاں کریں گے ۔

قبل ازیں ڈائریکٹر زراعت (توسیع) چوہدری جاوید اقبال ، ڈائریکٹر زراعت ( ٹیکنیکل ) ڈاکٹر مزمل حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال نے فصلوں کی بڑھوتری اور انسداد سموگ کے حوالے سے کسانوں اور زمینداروں کو تفصیلی آگاہ کیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کسان فصل کی باقیات کوآگ نہ لگائیں، جدید مشینری سے مٹی میں کرش کر کے کھاد کی کمی کو پورا کریں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!