گجرات سرگودھا منی موٹروے پر چک 26 کے قریب گوجرہ سے آتی کار نمبری ALH056 کے ساتھ تیزی سے یو ٹرن لیتے موٹر سائیکل نمبری SGK9647 پر سوار 2 نوجوان ٹکرا گئے ۔حادثہ میں پھلروان کے رہائشی احمد ولد ذوالفقار اور دانش ولد احمد خان شدیدزخمی ہوگئے ۔
منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 21 ستمبر 2022) پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ ہیڈ فقیریاں کے اہلکار موقع پر پہنچے، ریسکیو 1122کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں پر احمد ولد ذوالفقار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔حادثہ میں کار کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔
یہ بھی پڑھیں: میانہ گوندل: تیز رفتار موٹرسائیکل حادثے کا شکار، 1 لڑکا جاں بحق، 1 زخمی
یاد رہے کہ گجرات سرگودھا منی موٹروے پر سیاسی اثر رسوخ کی بنا پر جگہ جگہ بنائے گئے. غیر قانونی یوٹرنز آئے روز حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں ۔سماجی حلقوں نے فالتو اور غیر قانونی یو ٹرنز فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع روکا جاسکے۔
