فوڈاتھارٹی منڈی بہاؤالدین کی کاروائی، صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال پر سویٹس اینڈ بیکرز شاپ کو 20ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔
منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز یکم ستمبر 2022) تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی شعیب جدون کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع منڈی بہاوالدین کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پھالیہ میں سویٹس اینڈ بیکرزشاپس کو چیک کیا گیا.
یہ بھی پڑھیں: فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، غیر معیاری دودھ فروخت کرنے پر دکاندار کو جرمانہ
پہلے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے، ناقص حفظان صحت کی صورتحال، کھانے کی تیار اشیاء پر ایکسپائری تاریخوں والے لیبلز کی عدم موجودگی، حشرات کے تدارک کے لیے حفاظتی اقدامات نہ کرنے، پیزا سیکشن اور کھانے کی اشیاء پر چوہوں کے فضلے کی موجودگی کی بنا پر فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے سیکشن13کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی اور20ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔
