ایف بی آر نے منڈی بہاءالدین سمیت 42 شہروں کیلئے پراپرٹی ریٹ جاری کر دئیے

fbr
Share

Share This Post

or copy the link

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی شہر سمیت کئی شہروں میں ٹیکس کے لیے پراپرٹی کے ریٹ بڑھا دیئے۔ ملک کے 42 بڑے شہروں کے لیے پراپرٹی کی ویلیو کے لیے نئے ریٹ جاری کر دیئے۔

ایف بی آر نے 42 بڑے شہروں کے پراپرٹی ریٹ لسٹ جاری کر دی ہے اور اس سلسلے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پنڈی، ایبٹ آباد کے پراپرٹی ریٹ لسٹ جاری کی گئی ہے۔ ایف بی آر کی لسٹ کے مطابق پشاور، فیصل آباد، حیدرآباد، کوئٹہ، بہاولپور اور گجرات میں پراپرٹی ریٹس جاری ہوئے۔

جھنگ، جہلم، مردان، ملتان، سائیوال، گوادر اور گوجرانوالہ کے ریٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ قصور، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، ناروال، شیخوپورہ اور سکھر کے پراپرٹی ریٹ جاری کیے گئے۔ ریٹس لسٹ میں شہری علاقوں کو مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ رہائشی و کمرشل پلاٹس، فلیٹس، مکانات اور دوکانوں کے ریٹس جاری کیے گیے۔

ایف بی آر نوٹیفیکیشن کے مطابق نئے پراپرٹی ریٹ کا اطلاق یکم اگست 2022 سے ہو گا، جائیداد پر ٹیکس وصولیوں کیلئے کراچی کی پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی میں جائیداد کی قیمتوں کی 11 کیٹیگریز کو کم کر کے 10 کر دیا ہے۔

رہائشی، کمرشل، صنعتی، تعمیر شدہ، غیر تعمیر شدہ جائیدادوں کیلئے نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے۔ اے ون کیٹگری کے رہائشی پلاٹ کی قیمت 73 ہزار 125 روپے فی مربع گز مقرر کی گئی ہے۔ اے ون کیٹگری کے کمرشل پلاٹ کی قیمت 1 لاکھ 80 ہزار روپے فی مربع گز مقرر کی گئی ہے۔

اے ون کیٹگری کے فلیٹ ، اپارٹمنٹ کی قیمت 7 ہزار 313 روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔ ون پلس کیٹگری کے رہائشی اوپن پلاٹس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی کی ہے۔ لاہور کیلئے 1281 مختلف مقامات پر ایف بی آر کے پراپرٹی کے نئے ریٹ جاری کی گئی ہے۔ لاہور ڈیفنس ایریا میں کمرشل فی مرلہ کا ریٹ 1 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے بخشی پورا میں رہائشی پلاٹ کا فی مرلہ 33 لاکھ 75 ہزار روپے کا مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور ڈیفنس میں رہا بیس پلاٹ کا فی مرلہ کی قیمت 13 لاکھ 50 ہزار روپے تک مقرر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں ای سیون سیکٹر میں ٹیکس کے لیے ریٹ ایک لاکھ 50 ہزار روپے فٹ، ایف سیکس میں ایک لاکھ 40 ہزار روپے فٹ، ای الیون میں 70 ہزار روپے فٹ، ڈی ایچ اے فیز ون میں 35 ہزار روپے فٹ، بلیو ایریا میں 43 ہزار روپے فٹ، بحریہ ٹاؤن میں 34 ہزار روپے فٹ اور مارگلہ ٹاون میں 44 ہزار روپے فٹ مقرر کی گئی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ایف بی آر نے منڈی بہاءالدین سمیت 42 شہروں کیلئے پراپرٹی ریٹ جاری کر دئیے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!