منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 22 اگست 2022) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی شعیب جدون کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع منڈی بہاوالدین کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں آئس فیکٹروں پر چھاپے مارے.
پہلے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے، برف کی تیاری کے لیے زنگ آلود کنٹینرز کے استعمال، ناقص حفظان صحت کی صورتحال، برف کی تیاری کے لیے کنٹینرز میں پانی ڈالنے کے لئے گندے پائپ کے استعمال، دیواروں پر کائی کی موجودگی کی بنا پر فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے سیکشن13کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی ۔
