واٹس ایپ صارفین کے لیے اسٹیلتھ موڈ متعارف کرانے جارہا ہے

whatsapp
Share

Share This Post

or copy the link

کیلیفورنیا: انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے ’اسٹیلتھ موڈ‘ متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارف اس بات کا تعین کرسکیں گے کہ کون ان کو واٹس ایپ پر آن لائن دیکھ سکتا ہے اور کون نہیں۔

یہ فیچر میٹا کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر مارک زکربرگ کی جانب سے اعلان کیے جانے والے تین نئے پرائیویسی فیچرز میں سے ایک ہے۔ زکربرگ کا کہنا تھا کہ ہم صارفین کے پیغامات کی حفاظت اور گفتگو کو نجی رکھنے کے لیے نئے طریقےمتعارف کراتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے گروپ ایڈ منز کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ کے مطابق ان تین نئے پرائیویسی آلات کو پیغامات بھیجتے وقت بطور اضافی حفاظتی جہتوں کے متعارف کرایا جارہا ہے۔ زکربرگ کا کہنا تھا کہ نئے پرائیویسی فیچر جو واٹس ایپ میں متعارف کرائے جارہے ہیں ان میں گروپ سے بغیر کسی کے علم میں آئے خارج ہونا

اس چیز کو کنٹرول کرنا کہ کون آپ کو آن لائن دیکھ سکتا ہے کون نہیں اور صرف ایک بار کھلنے والے میسجز کے اسکرین شاٹ نہ لے سکنا شامل ہیں۔ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے اسٹیلتھ موڈ کا فیچر اس ماہ متعارف کرائے گا جس کےبعد صارفین اپنے منتخب شدہ لوگوں کے سامنے ہی آن لائن ظاہر ہوں گے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
واٹس ایپ صارفین کے لیے اسٹیلتھ موڈ متعارف کرانے جارہا ہے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!