قادرآباد:دریائے چناب میں سیلاب کا خدشہ، نشیبی علاقوں کے مکینوں کو انخلا کا حکم

river chenab
Share

Share This Post

or copy the link

قادرآباد: دریائے چناب کے ملحقہ علاقوں میں سیلاب کا خدشہ، اکھنور کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہو گئی۔ مرالہ، خانکی، قادر آباد کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین ،حافظ آباد، چنیوٹ ، جھنگ، سرگودھا اور مظفر گڑھ کےعلاقے متاثر ہوسکتے ہیں۔

منڈی بہائوالدین (دنیا نیوز 29 جولائی 2022) پی ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ہائی لیول الرٹ جاری کردیا جبکہ انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں بسنے والوں کو انخلا کا حکم دے دیا۔ ادھر دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جس کی وجہ سے ملتان کے نشیبی علاقے کی متعدد بستیاں بھی زیر آب آگئیں. جن میں کٹاؤ کا عمل تیز ہونے پر متاثرہ بستیوں کے مکین اپنی مدد آپکے تحت نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہائوالدین میں بارش کا سلسلہ جاری، لوگ گھروں میں محصور

دوسری جانب راجن پور کے نواحی علاقے شاہ پور اور اسکی ملحقہ تمام بستیاں شدید بارشوں سے زیر آب آچکی ہیں۔ متاثرین اپنی مدد آپکے تحت محفوظ مقامات پر پہنچ رہے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سٕے کسی طرح کی امداد نہیں کی جارہی۔

ادھر آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش جاری ہے، دریاؤں ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، حسین موسم میں سیاح بھی تفریحی مقامات پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
قادرآباد:دریائے چناب میں سیلاب کا خدشہ، نشیبی علاقوں کے مکینوں کو انخلا کا حکم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!