ٹیکس نیٹ بڑھانے کا پلان: نئے این ٹی این ہولڈرز کی چھان بین کا فیصلہ

atm
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 26 جولائی 2022) گوجرانوالہ ڈویژن میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے 45ہزار سے زائد این ٹی این ہولڈرز کی چیکنگ کرکے ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا پلان بنایا گیا ہے ،تاجروں ،صنعتکاروں اور کمپنیوں کی فرنچائز کی فہرستیں تیار کرنا شروع کردی گئی ہیں.

ٹیکس نیٹ میں اضافہ اور ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے ایف بی آر نے گوجرانوالہ ڈویژن کے 6 اضلاع میں موازنہ رپورٹ تیار کی اور ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے پلان بنایا جس کے ذریعے ٹیکس چوروں کا سراغ لگایا جائے گا اور ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوکم ٹیکس دینے والوں اور ٹیکس چھپانے والوں کی نشاندہی کریں گی ۔

اس کے علاوہ آمدن و اخراجات میں توازن اور اثاثوں کے بارے میں تمام معلومات سامنے آجائیں گی اور اصل آمدن و اثاثوں کو چھپانا مشکل ہوگا۔گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال کے اضلاع میں این ٹی این ہولڈرز کی گاڑیاں اور جائیدادیں خریدنے اور خصوصاً نئی ہاؤسنگ کالونیوں میں پلاٹ لینے والوں کی چھان بین کی جائیگی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ٹیکس نیٹ بڑھانے کا پلان: نئے این ٹی این ہولڈرز کی چھان بین کا فیصلہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!