منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 17 جون 2022 )حکومت پنجاب کے احکاما ت کی روشنی میں عوام کو سبزی و فروٹ میں ریلیف بہم پہنچانے اور مارکیٹ میں ان اشیاء کی قیمتوں کے استحکام کیلئے ڈپٹی کمشنر عثمان خالد خان نے آج الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔
انہوں نے منڈی میں نیلامی کا بغور جائزہ لیا اور سبزی و فروٹ کے سٹالز پر جا کر کوالٹی اور ترسیل کا معا ئنہ کیا۔اس مو قع پر انکے ہمراہ ڈی او انڈسٹریزراناسعید، مارکیٹ کمیٹی کا سٹاف،آ ڑ ھتی،تاجروں کے نمائندے اور خریدار بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں سبزی و فروٹ کے نرخ طے کئے گئے۔
منڈی بہاءالدین میں آج کی ریٹ لسٹ
انہوں نے وہاں مو جود مارکیٹ کمیٹی کے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ سبزی و فروٹ کی ترسیل،کوالٹی اور نیلامی پر کڑی نگا ہ رکھیں اور کسی بھی ا ئٹم کی سپلائی میں کمی نہ ہو تاکہ سبزی جو ہر گھر کی ضرورت ہے ان کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
