وزیر اعظم کے منصوبہ برائے کٹا فربہ کے تحت ملکوال میں 11لاکھ 92 ہزار روپے کے چیک تقسیم

live stock
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 25 اپریل 2022 ) وزیر اعظم کے منصوبہ برائے کٹا فربہ کے تحت ملکوال کے کامیاب 42 لائیو سٹاک فارمرز میں مجموعی طور پر گیارہ لاکھ 92 ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے.

ملک میں گوشت کی پیداوار بڑھانے اور پروٹین کی کمی کو پورا کرنے کے لیے نر جانوروں کی مناسب نگہداشت کے پیش نظر وزیراعظم پاکستان کے منصوبہ جات برائے کٹا فربہ پروگرام 2021-22 کے تحت تحصیل ملکوال کے کامیاب 42 لائیو سٹاک فارمرز میں مجموعی طور پر گیارہ لاکھ 92 ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے.

اس حوالہ سے دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفیسر تحصیل ملکوال میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل ملکوال ڈاکٹر پرنس وقاص کے ہمراہ کامیاب فارمرز میں چیکس تقسیم کیے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد مویشی پال کسان بھائیوں کی معاشی حوصلہ افزائی اور ملک میں گوشت کی کمی پورا کرنا ہے۔ جس کے تحت خواہشمند لائیوسٹاک فارمز سے قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل درخواستیں تحصیل لیول پر ڈپٹی ڈائریکٹر دفاتر میں 30ستمبر 2021 تک وصول کی گئیں۔محکمہ کی طرف سے کٹو ں کو حفاظتی ٹیکہ جات و علاج معالجہ کی سہولت مفت مہیا کی گئی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
وزیر اعظم کے منصوبہ برائے کٹا فربہ کے تحت ملکوال میں 11لاکھ 92 ہزار روپے کے چیک تقسیم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!