واٹس ایپ کے نئے فیچر ’کمیونٹیز‘ کا اعلان

whatsapp communities
Share

Share This Post

or copy the link

سلیکان ویلی: میٹا کمپنی کے بانی مارک زکربرگ نے اپنی ایک نئی فیس بُک پوسٹ میں واٹس ایپ میں نئے فیچر ’کمیونٹیز‘ کا اعلان کیا ہے جو اس سال کے اختتام تک عام صارفین کےلیے دستیاب ہوگا۔

زکربرگ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یکساں نوعیت کے مختلف واٹس ایپ گروپس کو ایک ہی کمیونٹی میں رکھتے ہوئے بامقصد اور مفید رابطوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ مثلاً ایک ’’اسکول کمیونٹی‘‘ کے تحت وہ تمام گروپس اور افراد اکٹھے کیے جاسکتے ہیں جن کا تعلق کسی خاص اسکول کی مختلف جماعتوں اور شعبوں سے ہو۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے ’مخصوص‘روابط کے لیے ’لاسٹ سین‘ آپشن چھپانے پر کام شروع کردیا

اس کمیونٹی کے ذریعے عمومی نوعیت کے اعلانات بھی کیے جاسکتے ہیں اور اسکول کے مختلف شعبوں کو ایک دوسرے سے مربوط بھی کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرز پر محلہ کمیٹی یا دفتری امور سے متعلق کمیونٹیز بھی تخلیق کی جاسکتی ہیں اور کام میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

واٹس ایپ نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں کمیونٹیز فیچر کا اعلان کرتے ہوئے ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کروائی ہے: خبروں کے مطابق، میٹا (سابقہ فیس بُک) میں واٹس ایپ کمیونٹی فیچر پر پچھلے کئی سال سے کام ہورہا تھا لیکن بعض دشواریوں کی وجہ سے یہ فیچر پیش کرنے میں خاصا وقت لگ گیا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
واٹس ایپ کے نئے فیچر ’کمیونٹیز‘ کا اعلان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!