کتاب میں الزامات، مراد سعید نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا

court
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد ( تازہ ترین، 27فروری 2022) آپ کے شائع کردہ مسودے کا حوالہ دے کر تہمت لگائی گئی ، وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کی کارکردگی کو متنازع بنایاگیا، مراد سعید نے اپنے متعلق کتاب میں الزامات پر ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ قانونی نوٹس ریحام خان کی کتاب میں مرادسعید سے متعلق الزامات پردیاگیا جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے شائع کردہ مسودے کا حوالہ دے کر تہمت لگائی گئی ہے، مسودے کا حوالہ دےکر وزارت مواصلات کی کارکردگی کو متنازع بنایاگیا۔

نوٹس کے ساتھ مختلف ٹی وی پروگراموں کی ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس بھی منسلک کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ ان تمام بہتانوں میں آپ کی تحریرکاحوالہ ہے، آپ اسے ری ٹوئٹ بھی کرتی رہی ہیں۔ نوٹس کے مطابق 14 دن میں اپنی تحریرکی وضاحت کرکے معافی مانگیں بصورت دیگر قانونی کارروائی کیلئے تیار ہوجائیں، وضاحت اور معافی نہ مانگنے پر عدالت سے سخت سزااور ایک ارب ہرجانے کی استدعا کی جائے گی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مسودے سے مراد سعید کی ہتک اور وزارت سے منسلک اہلکاروں کی حوصلہ شکنی ہوئی، آپ کی تحریر کے ذریعے بہتان تراشی اور غلیظ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، آپ کےنام سے پہلےایک مسودہ لیک ہوا جس کی آج تک آپ نے تردید نہیں کی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کتاب میں الزامات، مراد سعید نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!