کالج چوک: ڈگری کالج کا طالبعلم بس کے نیچے آکر جاں بحق. پولیس
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 4 فروری 2022) کالج چوک منڈی بہاءالدین میں گورنمنٹ ڈگری کالج کا طالبعلم بس پر سوار ہوتے پاوں پھسلنے سے بس کے نیچے آگیا. مونگ کا رہائشی محمد عبداللہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا.
بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا. پولیس موقع پر پہنچ گئی.طالبعلم گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی بہاءالدین میں فرسٹ ائیر کر پڑھتا تھا.
https://mbdinnews.com/archives/58553
