یورپ جانے والے 27 تارکین وطن کی لاشیں لیبیا کے ساحل سے آلگیں

featured
Share

Share This Post

or copy the link

تریپولی: یورپ جانے کی کوشش میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 27 تارکیں وطن ہلاک ہوگئے اور ان کی لاشیں لیبیا کے ساحل پر پہنچ گئیں۔

قطر کے سرکاری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق مقامی ریڈ کریسنٹ نے بتایا کہ یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 27 تارکین وطن کی لاشیں مغربی لیبیا کے ساحل پر پہنچی ہیں جبکہ 3 افراد کو بچا لیا گیا۔ لاشوں میں 2 خاتون اور ایک بچے کی بھی لاش شامل ہے۔ تنظیم نے بتایا کہ لاشیں شہر الخمس, تریپولی سے 90 کلومیٹر فاصلے پر 2 مختلف مقامات سے ملیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نو عمر لڑکوں کا ڈنکی لگانا (غیر قانونی یورپ کا سفر) ایک غور طلب تحریر

سیکورٹی حکام نے اے ایف پی نیوز کو بتایا کہ لاشوں کے معائنوں سے پتہ چلتا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی کچھ دنوں قبل غرقاب ہوئی تھی۔ اقوام متحدہ کی امگریشن ایجنسی کے مطابق افریقہ، ایشیا اور یورپ کے درمیانی سمندری راستے (Mediterranean) میں اس سال کُل 1500 تارکین وطن مختلف حادثوں کے نتیجے میں ہلاک ہوچکے ہیں.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
یورپ جانے والے 27 تارکین وطن کی لاشیں لیبیا کے ساحل سے آلگیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!