سعودیہ ؛ فیملی وزٹ ویزے کی رہائشی اقامے میں تبدیلی سے متعلق وضاحت جاری

featured
Share

Share This Post

or copy the link

وزٹ ویزے کو رہائشی اقامے میں تبدیل کرنا قانونی طور پر ممکن نہیں ہے ‘ اس لیے ایسی تمام باتیں درست نہیں ہیں ۔ جوازات

ریاض ( اخبارتازہ ترین ۔ 03 نومبر 2021ء ) سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن ( جوازات ) کی جانب سے فیملی وزٹ ویزے کی رہائشی اقامے میں تبدیلی سے متعلق وضاحت جاری کردی گئی ۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ اور امیگریشن یعنی جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے استفسار کیا کہ کیا فیملی وزٹ ویزے پر آنے والوں کا ویزا اقامے میں تبدیل کیے جانے کی باتیں درست ہیں؟ ۔

اس سوال کے بارے میں سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جواب دیا گیا کہ وزٹ ویزے کو رہائشی اقامے میں تبدیل کرنا قانونی طور پر ممکن نہیں ہے اور ایسی تمام باتیں درست نہیں ہیں ، وزٹ ‘ عمرہ یا حج ویزے پر آنے والوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ مقررہ مدت ختم ہونے سے پہلے اپنے وطن واپس چلے جائیں ۔

دوسری طرف سعودی وزارت صحت کی جانب سے مملکت میں مقیم وزٹ ویزا ہولڈرز کیلئے بھی کورونا ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے ، اس ضمن میں سعودی محکمہ پاسپورٹ ( جوازات ) سے جب استفسار کیا گیا کہ سعودی عرب میں وزٹ ویزے پرمقیم افراد کے لیے کورونا ویکسین کس طرح لگائی جاسکتی ہے؟ ۔

اس کے جواب میں جوازات نے وضاحت پیش کی کہ وزارت صحت کی جانب سے مملکت میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے وزٹ ویزوں پر مقیم افراد کے لیے بھی سہولت فراہم کردی گئی ہے ، غیرملکی توکلنا یا صحتی ایپ کے ذریعے بکنگ کراسکتے ہیں ، ویکسی نیشن کی تاریخ لینے پر مقررہ سینٹر کا بھی تعین کردیا جائے گا جہاں سے ویکسین لگے گی ۔

علاوہ ازیں سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن ( جوازات ) کی جانب سے مملکت سے روانگی کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں کہ سعودی عرب سے سفر کے لیے لازمی ہے کہ روانگی سے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرایا جائے تاہم کورونا ٹیسٹ کرانے سے قبل اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ ٹیسٹ کسی بھی ایسی لیبارٹری سے کرایا جائے جو حکومت سے منظور شدہ ہوورنہ یہ ٹیسٹ قابل قبول نہیں ہوگا ، جوازات کی جانب سے یہ وضاحت اس وقت کی گئی جب ایک پاکستانی نے سعودیہ سے پاکستان سفر کے حوالے سے جوازات سے آن لائن دریافت کیا کہ فیملی کو جدہ سے اسلام آباد جانا ہے، کتنی دیر قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوتا ہے؟

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سعودیہ ؛ فیملی وزٹ ویزے کی رہائشی اقامے میں تبدیلی سے متعلق وضاحت جاری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!