شیروں کا شہر منڈی بہاءالدین ایک دفعہ پھر لہو لہو ہوگیا. سعودیہ پلٹ نوجوان حافظ عاطف شہزاد کھمب خورد کے قریب فائرنگ سے قتل، لاش دھان کی فصل سے برآمد، مقدمہ درج
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 26 اکتوبر 2021) گزشتہ رات تخت محل کا نوجوان حافظ عاطف شہزاد جو کہ میانوال رانجھا گیا ہوا تھا کہ راستے میں واپسی پر موضع کھمب خورد کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور لاش قریبی دھان کی فصل میں پھنک کر فرار ہو گئے.
یہ بھی پڑھیں: ملکوال: موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا
نوجوان حافظ عاطف شہزاد کی لاش دھان سے فصل سے برآمد کر لی گئی. پولیس نے مقدمہ درج کر لیا. یاد رہے کہ مقتول حافظ عاطف شہزاد چند روز قبل سعودی عرب سے پاکستان چھٹی آیا تھا. ذرائع کے مطابق اہل خانہ کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہ ہے. قتل کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکی.
