malakwal news

ملکوال: موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا

منڈی بہاءالدین میں آج پھر قتل کا افسوس ناک واقع رونما. منڈی بہاءالدین کی تحصیل ملکوال میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان قتل ہو گیا.

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.بی.ڈین نیوز 22 اکتوبر 2021) ملکوال میں دیرینہ دشمنی پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ. فائرنگ سے نیٹ کیفے کے باہر بیٹھا نوجوان علی حمزہ شدید زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاءالدین منتقل کیا گیا جاں وہ جان کی بازی ہار گیا اور جاں بحق ہوگیا.

فائرنگ کرنے والا موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا. واقع پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں