پاکستان کوعالمی زیتون کونسل کا ممبر تسلیم کرلیا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: بین الاقوامی زیتون کونسل نے پاکستان کو باقاعدہ طورپرکونسل کاممبر تسلیم کرلیاہے۔

باقاعدہ ممبرشپ کے ذریعے پاکستان کی زیتون کی پیداوارحاصل کرنے کیلیے بین الاقوامی سطح پرمعاونت دی جا سکے گی اوراس سیکٹرکومزید ترقی دینے کیلیے کونسل کی طرف سے ہرسطح پرمعاونت دی جائے گی۔کونسل پاکستان کے زیتون کے تیل اوراس کی مصنوعات کوبین الاقوامی سطح پرمتعارف کروانے میں کرداراداکرے گی اور اس سے زیتون کے تیل کوبیرون ملک برآمدکرنے میں مددملے گی۔

ان خیالات کااظہارایگزیکٹوڈائریکٹربین الاقوامی زیتون کونسل عبداللطیف غدیرہ نے بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کے دورہ کے موقع پراعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے مزیدکہاکہ پا کستان کے آب وہوازیتون کی کاشت اورمعیاری پیداوار حاصل کرنے کیلیے انتہائی موزوں ہے اورپاکستان میں زیتون کی پیداواربڑھانے کے وسیع امکانات موجودہیں۔ا س موقع پر بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کے ڈائریکٹرمحمدرفیق ڈوگرنے بریفینگ دی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاکستان کوعالمی زیتون کونسل کا ممبر تسلیم کرلیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!