ہر طرف سڑکوں اور نالوں کے جال، مگر جاگو کلاں کے رہائشیوں کا برا حال

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ہر طرف سڑکوں اور نالوں کے جال مگر جاگو کلاں کے رہائشیوں کا برا حال. علاقہ مکین 20ویں صدی میں بھی 19ویں صدی کے زمانہ میں رہنے پر مجبور

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 20 اکتوبر 2021) حکومتِ وقت اور بھٹی برادران جہاں ہر طرف علاقہ کی تعمیر وترقی اور خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں وہیں پر کہیں نہ کہیں نظرانداز بھی کر رہے ہیں. جاگو کلاں داخلی روڈ نکاسی نالہ نہ ہونے کی وجہ سے ہروقت جوہڑ کا روپ دھارے ہوئے ہے گزشتہ چار سال سے علاقہ مکین بارہا مرتبہ بھٹی برادران اور اعلی حکام کے پاس نکاسی آب کا مسئلہ لے کر جا چکے ہیں مگر کوئی سنوائی نہ ہوئی ہے

جس کی وجہ سے محلہ داروں کا گزرنا محال ہے اور بہت سی خطرناک بیماریوں کا خطرہ لاحق ہے علاقہ مکینوں کی التجا ہے کہ جہاں ہر طرف سڑکوں اور نالوں کے جال بچھائے جا رہے ہیں وہاں جاگو کلاں کا یہ نکاسی آب کا معمولی مسئلہ بھی حل کیا جائے تاکہ راہگیروں اور محلہ داروں کی زندگی آسان ہو سکے۔ منجانب۔ اہل محلہ و نبیل عارف بانی ویلفیر ٹرسٹ جاگو کلاں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ہر طرف سڑکوں اور نالوں کے جال، مگر جاگو کلاں کے رہائشیوں کا برا حال

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!