جیکولین فرنینڈز بالی ووڈ میں کیسے آئیں ؟

jacqueline fernandez
Share

Share This Post

or copy the link

بالی ووڈ کی مصروف ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہونے والی اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے بہت کم وقت میں ایک خاص مقام حاصل کیا ہے، 11 اگست 1985 کو پیدا ہونے والی جیکولین سری لنکن نژاد ہیں۔

جیکولین فرنینڈز آج اپنی 36ویں سالگرہ منارہی ہیں وہ بچپن سے ہی فلموں کی مشہور اداکارہ بننا چاہتی تھیں، سڈنی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد، جیکولین نے سری لنکا میں بطور ٹیلی ویژن رپورٹر کام کرنا شروع کیا اور بعد میں جیکولین نے اداکاری کی تربیت جان اسکول آف ایکٹنگ سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا.

جیکولین فرنانڈیز نے 2006 میں مس سری لنکا کائنات کا خطاب جیتا تھا اور جیکولین کو سال 2009 میں ماڈلنگ کے سلسلے میں ہندوستان آنے کا موقع ملا۔ اس وقت بھارت میں سوجوئے گھوش کی فلم ‘ الہ دین ‘ کا آڈیشن جاری تھا۔ جب جیکولین کو اس بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے اس کے لیے آڈیشن بھی دیا اور اس فلم میں مرکزی اداکارہ کے طور پر منتخب ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف کی بہن کی فلم کی پہلی جھلک منظرعام پر آگئی

اس فلم کے لیے جیکولین فرنانڈیز کو سال 2010 میں آئیفا کی بہترین خاتون ڈیبیو اور اسٹارڈسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، اس فلم کے بعد جیکولین نے بالی ووڈ میں کک ، رائے ، جوڑواں 2 ، مرڈر 2 ، اے فلائنگ جیٹ ، ریس 3 جیسی کئی سپر ہٹ فلمیں دیں۔

بالی ووڈ میں قدم جمانے والی جیکولین سوشل میڈیا پر بھی بہت سرگرم ہیں اور ان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ جیکولین جلد اٹیک ، بھوت پولیس، سرکس، بچن پانڈے، رام سیتو، وکرانت رائنا وغیرہ سمیت کئی فلموں میں نظر آئیں گی.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
جیکولین فرنینڈز بالی ووڈ میں کیسے آئیں ؟

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!