مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی لندن میں طے پاگئی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی، ان کا نکاح سیف الرحمن خان کی صاحبزادی کے ساتھ لندن میں ہو گا۔

ٹوئٹر پر بیٹے کی شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ ’میرے بیٹے جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کوعائشہ سیف الرحمن سے لندن میں ہو گا، لیکن بدقسمتی سے میں نکاح میں شرکت نہیں کرسکوں گی۔ میرے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے اور میرا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔‘

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے بیٹے اور سیف الرحمن کی بیٹی کا رشتہ طے ہوگیا

انہوں نے مزید کہا کہ میں جیل میں تھی جب میری والدہ کی وفات ہو گئی، اور اب میں اپنے بیٹے کی خوشیوں میں بھی شریک نہیں ہو سکوں گی، لیکن اس کے باوجود حکومت سے باہر جانے کے لیے درخواست نہیں کروں گی۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کے نکاح میں مریم نواز کی شرکت کے حوالے سے مشارت کے لیے نواز شریف اور مریم نواز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ مریم نواز نکاح میں شرکت کے لیے عدالت سے رجوع کریں گی، اور ان کے وکلاء عدالت سے 2ہفتوں کے لیے مریم نواز کے لندن جانے کی اجازت مانگیں گے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی لندن میں طے پاگئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!