اسرائیل کا مسجد اقصیٰ کا انتظام سعودی عرب کو دینے پر غور

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ابوظہبی: اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لپید کے متحدہ عرب امارات کے 2 روزہ دورے پر مسجد اقصیٰ کا انتظام سعودی حکومت کے حوالے کرنے پر بھی بات ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد اقصیٰ کے اس وقت کسٹوڈین اوردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ہیں تاہم اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لپید کے متحدہ عرب امارات کے دورے پر مسجد اقصیٰ کی انتظامی کونسل بنانے پر بات چیت ہوئی ہے جس میں سعودی عرب کو بھی شامل کیا جائے گی۔

عرب میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے انتظام کے لیے ایک کونسل بنانے پر راضی ہوگیا جس کے تحت بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے انتظام و انصرام میں اب اردن کی حکومت کے ساتھ ساتھ سعودی حکومت بھی اپنا حصہ ڈالے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کا کلی اختیار و انتظام اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے پاس ہی رہے گا تاہم یہ واضح نہیں کہ انتظامی کونسل میں سعودی عرب کے علاوہ کسی اور ملک کو بھی حصہ بنایا جائے گا یا نہیں۔

واضح رہے کہ 60 کی دہائی میں ایک ہفتے کی جنگ کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے کے علاقوں پر بھی قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد اسرائیل اور اردن کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت اردن کو متنازعہ علاقے میں مزاحمت نہ کرنے کی شرط پر مسجد اقصیٰ کا کسٹوڈین بنادیا گیا تھا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسرائیل کا مسجد اقصیٰ کا انتظام سعودی عرب کو دینے پر غور

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!