کیا اب ٹویٹر کے ذریعے بھی پیسہ کمایا جاسکے گا؟

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر نے امریکا میں صارفین کیلئے ایک نئے فیچر کے ٹیسٹ کا اعلان کیا ہے، جس سے مداح خصوصی مواد تک رسائی کیلئے ان صارفین کو قیمت ادا کریں گے۔

اے ایف پی کے مطابق ٹویٹر نے امریکا میں موجود صارفین سے درخواستیں حاصل کرنا شروع کردی ہیں جو نئے فیچرز ’ٹکٹڈ اسپیس اور سپر فالوز‘ سے پیسہ بنانا چاہتے ہیں۔ ٹویٹر کے نئے فیچرز کی ٹیم ممبران ایلن ہیولیسیک اور ایستھر کرافورڈ کا کہنا ہے کہ ٹکٹد اسپیس کی مدد سے آپ دلچسپ لائیو آڈیو اسٹریمنگ کی سروس مہیا کرسکتے ہیں، جس کیلئے صارفین قیمت ادا کریں گے جبکہ سپر فالوز کے ذریعے آپ موسٹ کنیکٹڈ فالورز کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہ سکتے ہیں جس سے بھی آپ کو ریونیو ملے گا۔

ٹویٹر کے مطابق ’ٹکٹڈ اسپیس‘ کے ذریعے اسٹارز اپنے مواد کو ایک سے 999 ڈالرز تک میں فروخت کرسکیں گے جبکہ ’ٹوئٹر فالوز‘ کی ماہانہ سبسکرپشن 3، 5 یا 10 ڈالرز تک ہوگی۔ ٹویٹر حکام کا مزید کہنا ہے کہ ہم ٹویٹر کو صرف تفریح کا پلیٹ فارم نہیں بلکہ اسے پیسہ کمانے کی جگہ بنانا چاہتے ہیں۔

ٹویٹر ٹیم ممبرز نے کہا کہ ان فیچرز کے ذریعے پہلی مرتبہ 50 ہزار ڈالرز تک کمانے والے صارفین سے 3 فیصد رقم وصول کی جائے گی تاہم اس کے بعد ٹوئٹر کی فیس 20 فیصد ہوگی۔ ٹویٹر حکام کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ آغاز میں صارفین کی کم تعداد ان فیچرز کو ٹرائل کے طور پر حاصل کرے تاکہ اسے بڑے پیمانے پر متعارف کروانے سے پہلے ٹیسٹ کیا جاسکے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کیا اب ٹویٹر کے ذریعے بھی پیسہ کمایا جاسکے گا؟

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!