اداکارہ انوشے عباسی مختصر لباس میں فوٹوشوٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی:  پاکستانی اداکارہ انوشے عباسی کو مختصر لباس میں فوٹوشوٹ کروانے کے لیے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ڈراماسیریل ’’رقص بسمل‘‘، ’’پیارے افضل‘‘ اور ’’ملکہ عالیہ‘‘ سمیت دیگر ڈراموں اور مختلف شارٹ فلمز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ انوشے عباسی پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز انوشے عباسی کی مختصر لباس میں فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور لوگوں کو انوشے کا لباس بالکل پسند نہیں آیا۔

انوشے عباسی پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’رقص بسمل‘‘ میں ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھنے والی باپردہ لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں اور آج کل یہی ڈراما ان کی وجہ شہرت بنا ہوا ہے۔ لہذا لوگوں کے ذہنوں میں مذہبی گھرانے کی بہو سکینہ کی شبیہ بنی ہوئی ہے اور لوگ انوشے کے فوٹوشوٹ کا موازنہ ان کے ڈرامے کے کردار سے کرتے ہوئے ان پر تنقید کررہے ہیں کہ ایک طرف تو انوشے ڈرامے میں پیر قدرت اللہ شاہ کی بہور کا کردار ادا کررہی ہیں اور دوسری طرف مختصر لباس میں فوٹوشوٹ کروارہی ہیں۔

نایاب نامی خاتون تو انوشے عباسی پر اتنا غصہ ہوئیں کہ ان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا یہ رہ گیا تھا دیکھنا بہن یہ بھی نہ پہنتی۔ کچھ لوگوں نے انہیں بیغیرت کہا۔ جب کہ کچھ لوگ ان کی تصاویر پر استغفراللہ کہتے ہوئے نظر آئے۔

واضح رہے کہ انوشے عباسی نے چند روز قبل  بھی نہایت چست جم لباس میں تصاویر شیئر کی تھیں اس وقت بھی لوگوں کو ان کا لباس پسند نہیں آیا تھا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اداکارہ انوشے عباسی مختصر لباس میں فوٹوشوٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!