ڈپٹی کمشنر کا جناح سپورٹس کمپلیکس اور ریسٹ ہاﺅس کا دورہ، تزئین و آرائش کرنے کی ہدایت

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 18 مارچ 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے آج جناح سپورٹس کمپلیکس اور ریسٹ ہاﺅس کا اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، ڈی او بلڈنگ قرار شاہ،ڈی او سپورٹس کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے جناح کمپلیکس کے مین ہال ، ایکسر سائز جم ، لانز ،دفاتر اور دیگر کمروں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اور ڈی او سپورٹس کو سپورٹس کمپلیکس میں قائم اسلحہ برانچ کو کسی دوسرے کمرے میں ایڈجسٹ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران کو کمپلیکس کے مین ہال کی لیکج دور کرکے درست کرنے، عمارت کی صفائی ستھرائی کرنے ، کمپلیکس میں پڑے غیر ضروری سامان کو فوری طور پر کسی دوسری جگہ منتقل کرنے، سپورٹس کمپلیکس کے سامنے اور بیک سائیڈ کے لانز کی صفائی ستھرائی کے علاوہ تزئین و آرائش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ریسٹ ہاﺅس کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے عمارت میں بیڈ رومز، واش رومز ، سٹنگ رومز، ڈائننگ ہال کا بغور معائنہ کیا ۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اور ڈی او بلڈنگ کو ضلعی ناظر کے ساتھ مل کر ریسٹ ہاﺅس کا از سر نو جائزہ لینے اور اخراجات کا تخمینہ لگانے کے بعد ریسٹ ہاﺅس کی تزئین و آرائش کرنے ، بجلی کا کنکشن لگانے اور کمروں کے ائیر کنڈیشنر کو فوری طور پر فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔ا نہوں نے کہاکہ عوام الناس کے ٹیکسوں کے قیمتی سرمائے سے بنائی گئی عمارات کی دیکھ بھال اور خوبصورتی کو بحال رکھنا ہماری قومی و اجتماعی ذمہ داری ہے جس میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر کا جناح سپورٹس کمپلیکس اور ریسٹ ہاﺅس کا دورہ، تزئین و آرائش کرنے کی ہدایت

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!