ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام بیکن ہاﺅس سکول میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 26 فروری2021 ) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان کی زیر نگرانی بیکن ہاﺅس سکول میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں قابل تقلید اقدام ریسکیو کیڈٹ کور کے آغاز اور اس کے استعمال کے بارے آگاہی دی گئی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ریسکیو کیڈٹ کور موبائل ایپ کا آغاز کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد رضاکاریت کا جذبہ رکھنے والے ریسکیو سکاﺅٹس کے طور پر رجسٹرڈ ہو کرشہری گھر بیٹھ کر تربیت حاصل کر سکیں اور آن لائن امتحان دے کر آن لائن سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ طلباءوطالبات اپنے موبائلز میں ریسکیو کیڈٹ کور ایپ انسٹال کریں کیونکہ ریسکیو کی کور موبائل ایپ سے شہری نزدیکی ریسکیو سٹیشن پر جا کر دل اور سانس کو مصنوعی طور پر بحال کرنے اور خون کے بہاﺅ کو روکنے کی عملی مشقیں کر سکتے ہیں ۔ اس پروگرام کا مقصد ہر گھر میں ایک فرسٹ ایڈر تیار کرنا ہے اور نوجوانوں کو ایک مثبت سمت پر گامزن کرنا ہے جس سے وہ مقامی سطح پر حادثات کی روک تھام کرتے ہوئے خود کو ،اپنے علاقے کو اور ملک کو محفوظ بنانے میں عملی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پرہیڈمسٹریس صائمہ بھٹی نے ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ ادارہ پاکستان کی تاریخ کا مثالی ادارہ بن چکا ہے جو ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے ساتھ ساتھ عوام میں شعور اور آگاہی کی مہم چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ ایسے ہی محنت ،لگن اور جذبے سے کام کرتا رہا تو وہ دن دور نہیں جب ملک پاکستان ایک محفوظ ملک بن جائےگا ۔ تقریب کے اختتام پر ریسکیوٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام بیکن ہاﺅس سکول میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!