عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے طلاق کی تصدیق کردی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے ان کی اور عامر لیاقت کی طلاق کی تصدیق کردی۔

گزشتہ روز بشریٰ اقبال نے پہلی بار عامر لیاقت کے ساتھ اپنی علیحدگی کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنی اور عامر لیاقت حسین کی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’’سلام، مجھے لگتا ہے اب یہہ وقت اپنے اور اپنے سابق شوہر عامر لیاقت کے رشتے سے متعلق وضاحت دینے کا ہے۔ عامر لیاقت مجھے طلاق دے چکے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا حالانکہ مجھے طلاق دینا ایک بات ہے، لیکن طوبیٰ (عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ) کے سامنے فون کال پر مجھے طلاق دینا میرے اور میرے بچوں کے لیے بہت دردناک اور صدمے کی بات تھی۔ میں اپنا معاملہ خدا پر چھوڑتی ہوں۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے دو سال قبل 2018 میں سیدہ طوبیٰ عامر کے ساتھ اپنی شادی کا انکشاف کیا تھا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے طلاق کی تصدیق کردی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!