ن لیگ کے 6 ارکان اسمبلی پی ٹی آئی سے جاملے، وزیراعظم سے ملاقات

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے 6 ارکان اسمبلی تحریک انصاف سے جاملے، لیگی ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان سے لاہور میں ملاقات کرکے حمایت کی یقین دہانی کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد کے خلاف سرگرم ہیں اور آج لاہور میں موجود ہیں جہاں ان کی پارٹی رہنماؤں، اتحادیوں اور دیگر سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ وزیر اعظم ہاؤس کے ٹویٹر کے مطابق وزیراعظم سے آج لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے 6 اراکین اسمبلی نے بھی ملاقات کی اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد آئینی طریقۂ کار کیا ہوگا؟

ساتھ ہی انہوں نے مزید لوگوں کی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ لاہور میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ اگر اپوزیشن 172 ووٹ پورے کر جائے تو پھر مجھ سے زیادہ کمزور شخص کوئی نہیں ہوگا، ساتھ ہی انہوں نے دیگر اراکین کو ہدایت دی کہ وہ اپنی توجہ اسلام آباد پر مرکوز رکھیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے تحریک عدم اعتماد سے قبل اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا جو کہ جلد منعقد کیا جائے گا. اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ وزیراعظم سے میاں جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، اشرف انصاری، اظہر عباس چانڈیا اور مولانا غیاث الدین نے ملاقات کی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ن لیگ کے 6 ارکان اسمبلی پی ٹی آئی سے جاملے، وزیراعظم سے ملاقات

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!