30 سال بعد مائیکروسافٹ کی بورڈ میں بٹن کا اضافہ

30 years later, the addition copilot key to the Microsoft keyboard
Share

Share This Post

or copy the link

واشنگٹن: مائیکروسافٹ نے 30 سال میں پہلی بار ونڈوز پی سی کی بورڈ میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپیوٹر کی بورڈز پر اسپیس بار کے دائیں جانب Copilot-key نام کا بٹن شامل کیا گیا ہے جو مائیکروسافٹ کے اے آئی پروگرامز تک رسائی فراہم کرے گا۔

مائیکرو سافٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ Copilot بٹن کا مقصد مشکل یا غیر معمولی آپریشنز کو انجام دینے میں مدد کرنا ہے۔ جیسے لمبی ای میلز لکھنا، ان کا خلاصہ کرنا یا پریزنٹیشن میں شامل کرنے کے لیے AI امیجز بنانا۔ Copilot، کمپنی کی طرف سے بٹن کو دیا گیا نام، کا مطلب ہے صارف کے ساتھ مل کر آپریشن کرنا اور صارف کا وقت بچانا۔

مائیکروسافٹ کی نئی ونڈوز 11 کے اہم فیچر سامنے آگئے

واضح رہے کہ نئے بٹن کا یہ اضافہ 1994 میں کی بورڈ پر ونڈوز بٹن کے متعارف ہونے کے 30 سال بعد آیا ہے جسے اسٹارٹ مینیو کھولنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مائیکروسافٹ نے مزید کہا کہ بہت سے آنے والے کمپیوٹرز میں اب ایک Copilot بٹن شامل ہوگا جو فروری کے آخر میں عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
30 سال بعد مائیکروسافٹ کی بورڈ میں بٹن کا اضافہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!