ہیڈ فقیریاں: سڑک کنارے بیٹھے 3 افراد سب انسپکٹر کی گاڑی کی زد میں آگئے، ایک شخص جاں بحق، 2 افراد شدید زخمی
منڈی بہاوالدین۔ سب انسپکٹر پنجاب پولیس نوید اکبر حال تعینات تھانہ کٹھیالہ شیخاں اپنی گاڑی نمبری LE 9551 پر سرگودھا سے منڈی بہاوالدین کی طرف آرہا تھا ہیڈ فقیریاں اڈے پر گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے بیٹھے 3 افراد پر چڑھ گئی
حادثے کے نتیجہ میں شاد نامی نوجوان موقع پر جابحق ہوگیا جبکہ ارسلان تُلہ سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے. حادثے میں سب انسپکٹر نوید اکبرکو بھی گہری چوٹیں آئیں
